کاروار:8/ مارچ (ایس اؤنیوز)صفائی مشینی اشیاء سے قبل فضلہ صفائی کرنےو الے مزدوروں کے خاندانوں کی اور ان کے متعلقین کی فہرست بنا کر 31مارچ سے پہلے ضلع ڈپٹی کمشنر کو سونپنے کی قومی صفائی کرمچاری بورڈ کے ممبر جگدیش ہیرے منی نے ہدایات جاری کیں۔
ابتداء میں مشنیں آنے سے پہلے مزدورں کے ذریعے ہی فضلات کو صاف کیا جاتاتھا۔ اس کےبعد وہ کہاں گئے کیا کام کررہے ہیں اس کے تعلق سے مکمل جانکاری حاصل کرتے ہوئے ان کی فہرست بنائیں اور 31مارچ سے پہلے ڈی سی کو سونپنے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایاکہ میانول اسکاونزر اور اسکاونزر دو زمرے بنائیں اور اس میں پوری معلومات پُر کرکے سرکاری کو سونپ دیں تاکہ وہ مختلف سرکاری منصوبہ جات کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ صفائی کرمچاریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دستور کے تحت انہیں جو سہولیات بہم پہنچنا ہے اس کی طرف اقدام کرنےکی بات کہی۔ اس کے علاوہ سرکاری اور خانگی اداروں میں صفائی کاکام کرنےو الے صفائی کرمچاریوں کو بھی سرکاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہیں ذاتی گھر مہیا کرتے ہوئے صحت منصوبہ جات کے تمام سہولیات انہیں ملنے کی بات کہی۔ صفائی کرمچاریوں کے بچوں کو خانگی بہتراسکولوں میں تعلیم دلانے اور اسکول فیس کو قانون کے مطابق سرکار کی طرف سے اداکرنےکئے جانےکی جانکاری دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت معاون سکریٹری آر جی نایک موجود تھے۔